سندھ کی تمام یونیورسٹیز 31 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

Published on July 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

کراچی(یواین پی)سندھ کی تمام نجی اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز رواں ماہ31جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جامعات بند کرنے کا نوٹیفیکشن کورونا ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، سرکاری اور نجی سیکٹرز میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes