پی ٹی آئی 21، ن لیگ 5، پی پی 3 نشستیں، نتائج کا سلسلہ جاری

Published on July 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

مظفر آباد(یواین پی)آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 21 جبکہ مسلم لیگ (ن) 5، پیپلز پارٹی 3 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوگئی۔ الیکشن کمیشن نے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی خدمات بھی حاصل کیں۔ انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مرد رائے دہندگان کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہے۔حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 14233 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 4609 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy