کھانے میں زیادہ سے زیادہ فائبر کھائیں اور خوب پانی پئیں طبی ماہرین

Published on July 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

خوراک میں روزانہ 25 سے 35 گرام فائبر استعمال کرنا بہت ضروری ہے
فیصل آباد (یو این پی)کھانے میں زیادہ سے زیادہ فائبر کھائیں اور خُوب پانی پیئں یہ وہ نصیحت ہے جو ہر ڈاکٹر بواسیر کے مریض کو کرتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں اس نصیحت پر کیسے عمل کرنا ہے کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا اس بات پر تفصیلاً روشنی کی ضرورت ہے اور اس آرٹیکل میں اُن کھانوں کا ذکر کیا جائے گا جو اس بیماری کو ختم کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اُن کھانوں کا بھی ذکر کیا جائے گا جو اس بیماری کو مزید تکلیف دہ بنا دیتے ہیں کھانے میں فائبر کی 2 اہم اقسام ہیں اور اس کی پہلی قسم پانی میں حل ہوجاتی ہے جسے سلوبل فائبر کہتے ہیں جیسے جو کا دلیہ جب پکایا جاتا ہے تو وہ جیل کی طرح بن جاتا ہے۔ یہ فائبر پاخانے کو نرم کرتی ہے اور اس کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے جس سے قبض جیسی بیماری لاحق نہیں ہوتی اور پیٹ اچھی طرح صاف ہو جاتا ہے۔فائبر کی دُوسری قسم پانی میں حل پزیر نہیں ہوتی اور اسے انسلوبل فائبر کہتے ہیں کھیرا اس قسم کی فائبر سے بھرپُور ہوتا ہے اور اگر اسے پانی میں ڈالیں تو یہ حل نہیں ہوگا۔ یہ فائبر نظام انہظام میں خوراک کو معدے سے چھوٹی اور بڑی آنت میں آسانی سے لیجانے میں مدد کرتی ہے اورفضلے کو خارج کرنے میں مدد گار ہوتی ہے تاکہ نظام انہظام کا سسٹم ٹھیک کام کرتا رہے۔ماہرین کے نزدیک خوراک میں روزانہ 25 سے 35 گرام فائبر استعمال کرنا بہت ضروری ہے اور اس میں کم از کم تیسرا حصہ سلوبل فائبر کا ہونا چاہیے اور ساتھ ہی کم از کم 10 سے 12 گلاس پانی کا پینا ضروری ہے تاکہ جسم اس فائبر کو ٹھیک سے استعمال کر سکے۔نوٹ: اگر آپ اپنی خوراک میں فائبر شامل کر رہے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کے زیادہ فائبر گیس اور پیٹ پُھولنے کا سبب بن سکتی ہے اس لیے اس اپنی خوراک میں آہستہ آہستہ بڑھائیں تاکہ جسم اسکا عادی ہو جائے۔یہ کھانے فائبر سے بھرپُور ہوتے ہیں اور اگر آپ آدھا کپ لوبیا (سفید لوبیا، راج ما) وغیرہ کھا لیتے ہیں تو یہ آپ کی فائبر کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا ایک بٹا تین ہے اور آپ کو 8 سے 10 گرام فائبر مہیا کرتا ہے اسی طرح 20 باداموں کے اندر 3 گرام فائبر ہوتی ہے۔اپنے خوراک میں دالیں، لوبیا اور خُشک میوہ جات کو شامل کریں اور گوشت کھانے کی بجائے ان کھانوں کو ترجیح دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes