کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام افراد کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے سعودی وزارت داخلہ

Published on July 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی )سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں سمیت تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ویکسین کی شرط پر عملدر آمد یکم اگست سے ہوگا سابقہ فیصلے کا اعادہ کرتے ہوئے یاد دلا رہے ہیں کہ یکم اگست سے کسی بھی تجارتی، ثقافتی، تفریحی یا کھیل کے علاوہ سماجی تقریبات میں شرکت کے لیے ویکسین کی شرط لاگو ہے۔اسی طرح کسی بھی سرکاری محکمے یا نجی ادارے کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی ویکسین کی شرط لاگو کی جارہی ہے تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اس بات کے پابند ہیں کہ وہ اپنی ویکسین کی صورتحال ثابت کرنے کے لیے توکلنا ایپ میں اپنا سٹیٹس دکھائیں گے۔ وزارت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام افراد کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے ایس او پیز پر عمل کیا جائے، ماسک کی پابندی کی جائے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes