حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں وہ تاریخ کا ایک حصہ ہیں پیر سید صمصام علی شاہ

Published on July 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم) صوبائی وزیر اشتمال اراضی / جنگلی حیات و ماہی پر وری پنجاب پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ محروم معیشت لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے ،ان کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں وہ تاریخ کا ایک حصہ ہیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں میرٹ ،شفافیت کے جس کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے وہ پاکستان کے سنہرے مستقبل کی نوید ہے حق داروں کو ان کا حق پہنچا کر رہیں گے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پنجاب بیت الما ل ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام مسحقین میں 13 لاکھ90 ہزار روپے کی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،چیئر مین بیت المال کمیٹی اوکاڑہ ملک ذیشان بھٹی ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،مہر محمد جاوید ، چیئر مین میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین ،حفیظ اللہ بلوچ ،پیر حسان بخاری ،پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔صوبائی وزیر ااشتمال اراضی / جنگلی حیات و ماہی پر وری پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو علاقائی ضرورت کے مطابق مکمل کرنے اور شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات میں ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں پاکستان کلین اینڈ گرین پراجیکٹ کے تحت ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کی مہم جاری ہے شہروں میں صفائی ستھرائی ،سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو بہتر انداز میں میونسپل سروسز دستیاب ہو سکے انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت معاشرتی سدھار کے لئے آخری حد تک جائے گی ہم صحت مند سر گرمیوں کے فروغ اور صحت مند کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے بعد ازاں انہوں نے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور چیئر مین بیت المال کمیٹی ملک ذیشان بھٹی نے ماضی قریب میں مستحقین کی مدد کئے جانے ،موجودہ صورت حال میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے متعلق بتایا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme