لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ایک رول نمبر پردو سلپس جاری

Published on July 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

سپرینڈنٹ نے ایک لڑکی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دوسری لڑکی کو باہر نکال دیا
رائیونڈ(یواین پی)لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ایک رول نمبر پردو سلپس جاری ،سپرینڈنٹ نے ایک لڑکی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دوسری لڑکی کو باہر نکال دیا ،اتفاق سے دونوں طالبات کے نام اور ولدیت ایک جیسی تھیں غریب والدین کی امیدوں پر پانی پھیردیا متاثرہ طالبہ کے والدین کی چوہنگ پریس کلب میں دہائی، متاثرہ طالبہ کے والدلیاقت علی کے مطابق سالانہ میٹرک امتحانات 2021 کے لیئے مختلف اوقات اور مختلف مقامات سے دوطالبات نے پرائیویٹ سالانہ میٹرک امتحان کے لیئے داخلہ فارم جمع کرائے اور دونوں طالبات کے نام وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی تھے تاریخ پیدائش مختلف اور اڈریس بھی مختلف تھے،اور دونوں طالبات کو رول نمبر 140044 کے تحت دو الگ الگ سلپس تصویریں دونوں کی لگا کر جاری کر دیں ، سینٹر بھی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوہنگ اے دونوں کا اتفاق سے ایک ہی منتخب ہوا ، گذشتہ روزکیمسٹری کا پیپر تھا ، سپرینڈنٹ نے ایک طالبہ جس کی تاریخ پیدائش02/10/2005 وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی، جبکہ واڑہ گماراں والا کی رہائشی طالبہ وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی تاریخ پیدائش10/04/2005 کو باہر نکال دیا،لڑکی کو پیپر دینے سے روکنے پر وہ زار و قطار روتی رہی اور والدین دہائی دیتے رہے مگر امتحانی عملے کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی،متاثرہ لڑکی کے والد نے سپریڈنٹ کی بہت منتیں کیں کہ پیپر لے لیں مگر ان کی ایک نا سنی گئی،ان کو اندر بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا ناہی امتحانی عملہ نے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کیا ،متاثرہ طالبات کے والدین نے محکمہ تعلیم کے انٹر میڈیٹ کے اعلی افسران کی غلطی کی سزاغریب کی بچی بھگتے یہ کہاں کا انصاف ہے،میری بچی اس سانح پر غم سے نڈھال ہے اگر اس کو کچھ ہوگیا تو میں کس کی گرد ن پکڑ ونگا، میری بچی کا ریکارڈ کے مطابق رول نمبر سلیپ جاری کی جائے اورکیمسٹری کا پیپر لینے کے احکامات جاری کیئے جائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes