پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی بھی بارش کی نذر

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

گیانا (یواین پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی بھی بارش کی نذر ہوگیا ۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آندرے فلیچر نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے محمد حفیظ کو میچ کی دوسری گیند پر ہی چھکا رسید کیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر بغیر کسی کے نقصان کے 15 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔آندرے فلیچر دو چھکوں کی مدد سے 6 گیندوں پر 14 اور کرس گیل ایک رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان نے دوسرےمیچ میں 7 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes