ڈی پی او آفس میں یوم شہداء کے حوالے سے تقریب، پولیس شہداء کوخراج تحسین

Published on August 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

شہدائے پولیس کے جوان اور افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ڈی پی او فیصل شہزاد
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) یوم شہداء پولیس پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ ڈی پی او آفس میں یوم شہداء کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او سمیت ایس پی انوسٹی گیشن اے ایس پی پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز کی شرکت۔ یوم شہدائے پولیس پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او فیصل شہزاد ایس پی انوسٹی گیشن عبداللہ احمد لک اور اے ایس پی کے ہمراہ دیگر پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز نے شرکت کی ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کی یادگار پر سلامی پیش کی ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ بعد ازاں پولیس شہداء کی فیملیز کو ڈی پی او نے تحائف بھی تقسیم کیے اس حوالے سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے شہدائے پولیس کے جوان اور افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ملک و قوم اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔ اور اس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题