سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگایا جانے والا لاک ڈاؤن ختم

Published on August 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments


کراچی (یواین پی)سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگایا جانے والا لاک ڈاؤن آج سے ختم ہوگیا، اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی۔لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی۔ اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے۔سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہ آسکی، یہ شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题