یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)یکم محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم محرم بروز منگل 10 اگست 2021ء کو ہوگی۔محرم الحرام 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہوئے۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات کی پیشگوئی کی تھی۔چاند دیکھنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے۔ چاند دیکھنے کے لئے ملک بھر میں زونلز کمیٹیوں کےاجلاس منعقد ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام 1443 ہجری کے چاند نظر آنے کی مختلف علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ 10 اگست کو یکم محرم الحرام اور یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes