ہری مرچ میں وٹامن سی سنگترے میں موجود وٹامن سے 6 گنا زیادہ ہوتا ہے طبی ماہرین

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

ہری مرچ کے استعمال ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے مرچیں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر دیتی ہیں
فیصل آباد (یو این پی)کھانوں میں ہری مرچوں کا استعمال معدے کے درد گیس اور موشن کے لیے انتہائی مفید ہے۔ آیورودیدک اور چینی ادویات مناسب عملِ انہضام کے لیے مرچ کے استعمال کی تجویز کرتی ہیں، کیونکہ یہ معدے سے نکلنے والی رطوبتوں کے بہاوﺅ کو بہتر بناتی ہے اور انہیں متحرک کرتی ہے۔ اس کے علاوہ مرچیں، کھانا ہضم کرنے اور بھوک بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ قدیم زمانے کے لوگ مرچوں کوباقاعدہ ادویات کے طور پر استعمال کرتے تھے۔نزلہ و زکام میں مرچوں کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے، کیوں کہ مرچوں کی تیزی اور تیکھا پن ناک اور گلے سے نکلنے والی رطوبتوں کو متحرک کرتا ہے، جس سے ناک کی سانس لینے والی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،جب جسم کا کوئی حصہ بیمار ہوتا ہے تو اس کا دوران خون بھی متاثر ہوتا ہے مرچوں کے باقاعدہ استعمال سے منجمد خون ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کے بہاﺅ میں تیزی آ جاتی ہے اس کے علاوہ مرچوں میں موجود معدنیات جیسا کہ کیلشیم اور آئرن جو انسانی سیلز اورجسم کے سیال کا اہم حصہ ہوتے ہیں، وہ دل کی شرح اور بلڈ پریشر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرتے ہیں حالیہ تحقیق سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ مرچ کا استعمال مریض کو ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے، کیوں کہ مرچیں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر دیتی ہیں اس کے علاوہ مرچ فاسد مادوں کو تحلیل خون کو منجمد کرنے کا سبب بنتے ہیں مرچوں کا استعمال جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور اس میں موجود وٹامن سی سنگترے میں موجود وٹامن سے 6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题