ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں جاری

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 27.5 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021ء میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 111.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 27.5 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی 2020ء میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 87.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 10.95 فیصدکی نمو ہوئی۔جون میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 100.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes