معروف پاپ سنگر بلبل ایشیاء نازیہ حسن کی21 ویں برسی ”آج“ منائی جائے گی

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

لاہور(یواین پی) برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی 21 ویں برسی 13اگست آج جمعہ کومنائی جائے گی پرائیڈ آف پرفارمنس نازیہ حسن 13اگست 2000ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔ نازیہ حسن 3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں یونی ویژن کے مطابق بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ” قربانی“ میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے“ ان کا یہ گیت لازوال بن گیا گایا نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی انہوں نے 80کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت،امریکہ،عرب امارات،لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے بلبل ایشیاء نازیہ حسن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج کے گلوکار بھی نازیہ حسن کے گائے ہونے گانے دوبارہ گا کر شہرت حاصل کر رہے ہیں نازیہ حسن 13اگست2000ء کو لندن کے ایک اسپتال میں صرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس،بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题