وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر محمد زاہد ملک 16 اگست کو بہاولنگر آئیں گے

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی)وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر محمد زاہد ملک کے بہاول پور آفس سے بہاولنگر کے لئے ماہ اگست کا دوسرا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انسداد کرپشن اور عوامی مسائل کے حل کے لئے حکام مجاز اتھارٹی مورخہ 16/اگست بروز پیر واپڈا اسکارپ /دفتر صوبائی محتسب بہاولنگر میں موجود ہونگے اس موقع پر دفتری اوقات میں رابطہ کیا جا سکتا ہے صارفین ایس او پیز کی ذمہ داریوں کے ساتھ اس حکومتی گرانقدر سہولت سے استفادہ کریں اور محکمہ جات ریلوے ،پاسپورٹ ،نادرہ،میپکو، بیت المال ،پوسٹ آفس و دیگر وفاقی اداروں سے بد انتظامی و میرٹ کی خلاف ورضی سے آگاہ کریں تاکہ ان کے فوری حل میں ہر ممکن معاونت ہو سکے۔یاد رہے کہ اس وفاقی ادارہ نے ساٹھ دن کے اندر درپیش مسائل و شکایت کا ازالہ کرکے شاندار روایت کو حیات نو بخثی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy