ہم کشمیر پریمئیر لیگ ضرور جیتنے میں کامیاب ہوں گے؛ اعظم خان

Published on August 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

مظفر آباد(یواین پی)کشمیر پریمئر لیگ کی ٹیم اوور سیز واریئر کے کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ میں آﺅٹ آف فارم ہوں کوشش کر رہا ہوں جہاں کھیلوں اچھا پرفارم کروں۔ایک انٹرویومیں اعظم خان نے کہا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ جب موقع ملے ٹیم کے لئے اچھا کروں اور اس سے ٹیم کو فائدہ ہو ، ٹی ٹوئنٹی میں لوگ چوکے چھکے دیکھنا چاہتے ہیں میری بھی کوشش یہی ہوتی ہے۔اعظم خان نے کہاکہ اس وقت فوکس اس پر ہے کہ ہم ٹورنامنٹ جیتیں، اوورسیز وارئیر اب اچھا پرفارم کر رہی ہے اسی تسلسل کو برقرار رکھیں گے کپتان عماد وسیم کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں ہم کشمیر پریمئیر لیگ ضرور جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کے پی ایل ہو یا پی ایس ایل اچھا پرفارم کریں گے تو نظروں میں آئیں گے اس کے علاوہ لوکل ٹیلنٹ کو بھی لیگ کا فائدہ ہو گا انہیں مزید مواقع ملیں گے۔اعظم خان نے کہاکہ کے پی ایل میں کھیلنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے بہت انجوائے کر رہا ہوں دنیا کشمیر میں کرکٹ ہوتی دیکھ رہی ہے ہمیں اس کو سپورٹ کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم کے پی ایل میں بہتر سے بہتر کرکٹ دکھائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题