اسلام آباد (یواین پی) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقہ لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاہ نہیں جائیں گی۔ اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک کی بلند درجات کیلئے دعا کی انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاہ نہیں جائیں گی، اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر کو بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن سبوتاڑ نہیں کرنے دیں گے۔