جشن آزادی کے حوالہ سے اوکاڑہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد

Published on August 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)جشن آزادی کے حوالہ سے اوکاڑہ پریس کلب میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں صوبائی وزرا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ۔کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی تقریب میں شہباز شاہین صدر پریس کلب کی جانب سے مہمانوں میں سوینئیر اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں تقریب میں صوبائی وزرا سید صمصام علی بخاری اعجازعالم آگسٹین ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد علی اعجاز ڈی پی او فیصل شہزاد پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز چودھری سلیم صادق ، چوہدری عبداللہ طاہر ،مہر جاوید نے خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ ملک پاکستان بے بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب ہم سب نے مل کر ملک کو عظیم بنانا ہے انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہوگا صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کہا کہ پوری دنیا نے عمران خان کی پالیسیوں کو سراہا ہے دیگر مقررین نے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم مملکت خداداد کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گےاور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آزادی کی اس نعمت سے ہمارے کشمیری بھائیوں کو بھی نوازے ۔تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题