ہری پور، ہسپتال سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

ہری پور(یواین پی)ڈھینڈہ ہسپتال سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار03 روز قبل تھانہ سٹیکی حدود ڈھینڈہ ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر زیر دفعہ 381اے تھانہ سٹی ہری پور میں درج رجسٹر ہوا۔ ڈی ایس پی سرکل ہیڈکوارٹر فدا محمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ تفتیشی افسران و دیگر نفری پولیس کے مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کیا۔دوران تفتیش مشکوک افراد کو انٹاروگیٹ اور چیک کیا گیا۔ دوران تفتیش قمر ولد نزاکت سکنہ محلہ خان بہادر سرائے صالح کو تھانہ لاکر موٹر سائیکل سے متعلق انٹاروگیٹ کیا۔ جس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم کو مقدمہ میں حسب ضابطہ گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题