ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نئے فیچرز متعارف کر دیئے

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

بیجنگ(یواین پی)ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے اور اسکرین کے سامنے کم وقت گزارنے کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔نئے فیچر میں 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے ایک خاص وقت کے بعد ڈاؤن لوڈز کو بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل کردیا جائے گا۔جبکہ 16 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کو ویڈیو شئیر کرنے سے پہلے ایک پوپ ایپ میسج بھیجا جائے گا، جس میں فالوورز، فرینڈز اونلی یا صرف ان تک محدود رہنے کے آپشنز ہوں گے۔صارف کو خود سیلکٹ کرنا ہوگا کہ اسے اپنی ویڈیو کس کس کے شئیر ساتھ کرنی ہے۔ اس عمر کے کریٹیئرز کو اپنی ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ ایبل بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔فیچرز میں پُش نوٹیفکیشنز کی حد کوبھی متعارف کرایا گیا ہے۔13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے پش نوٹیفکیشنز رات 9 بجے کے بعد رک جائیں گے جبکہ 16 سے 17 سال کی عمر کے ٹک ٹاکرز کو رات 10 بجے کے بعد نوٹیفکیشنز موصول نہیں ہوں گے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً ایسے 73 لاکھ اکاؤنٹس کو ہٹا دیا تھا جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ کم عمر بچوں کے ہیں۔ ہٹائی جانے والی ویڈیوز میں سے 65 لاکھ ویڈیوز پاکستانی ٹک ٹاکرز کی تھیں۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک کی سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں ان میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے 6495992 ویڈیو ڈیلیٹ کی گئیں۔ٹک ٹک بوم کے مصنف، کرس اسٹوکیل واکر کا کہنا تھا ٹک ٹاک کو درپیش چیلینجز میں سے ایک صارفین کی عمر کی تصدیق ہے جو سوشل میڈیا کی دیگر اقسام سے مختلف نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes