کنویں کا زہریلا پانی پینے سے سینکڑوں افراد بے ہوش

Published on August 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

قے و اسہال میں مبتلامتعدد افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی میں داخل
کوٹلی(یو این پی) کوٹلی راج محل کے گاؤں نڑالی میں کنواں کا زہریلا پانی پینے سے سینکڑوں افراد بے ہوش اور الٹی پیچس کا شکار ہو گئے،متعدد افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی میں داخل کرا گےا ہے۔مقامی سیاسی و سماجی کارکن ملک محمد اعظم شائق نے صحافیوں کو بتایا کہ انڑالی میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور اہلیان علاقہ ایک کنواں سے پینے کے لےے پانی لاتے ہیں گزشتہ روز اس کنواں کا پانی پینے سے ہائی سکول نڑالی محلہ کے سینکڑوں افراد بے ہوش اور الٹی پیچس کا شکار ہوگئے۔ملک اورنگزیب کے خاندان کے متعدد افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی میں داخل کرایا گےا ہے جبکہ درجنوں افرادپرائیویٹ کلینکس سے علاج کروا رہے ہیں۔یاد رہے کہ بالائی نڑالی کے اس علاقہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے حکومت آزاد کشمیر اور سیاست دان عوام کو پانی فراہم کرنے کے سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرتے ہیں اور پھر سلیمانی ٹوپی پہن لیتے ہیں ۔نڑالی کے عوامی حلقوں نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نڑالی میں ہینڈ پمپز اور واٹر سپلائی کا منصوبہ دےا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme