ضلع بھر کے مختلف مقامات پر 700 سے زائد ریسکیو اہلکار ڈیوٹی پر معمور

Published on August 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فیصل آباد احتشام واہلہ تمام ریسکیو پوسٹوں کا دورہ کیا دورہ کے دوران تمام انتظامات کا جائزہ لیا. موقع پر موجود ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر اور ریپئر اینڈ مانیٹرنگ آفیسر فیصل منیر نے انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر 700 سے زائد ریسکیو اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے. جلوسوں کے راستے میں 51 ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں. اس کے علاوہ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر 35 ایمبولینسز، 25 فائر وہیکل اور 100 موٹر بائیک ایمبولینسز موجود رہیں گی تمام تر انتظامات کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme