مینار پاکستان واقعہ: پولیس کال کے2 گھنٹے بعد پہنچی

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

لاہور (یواین پی)لاہور مینار پاکستان میں پیش خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے متعلق ذرائع نے بتایا کہ پولیس کال کے2 گھنٹے بعد مدد کے لیے پہنچی۔ متاثرہ لڑکی کےساتھیوں نے15پر 3کالز کیں۔ خاتون کو ڈولفن فورس کے جوانوں نے بچایا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکارتیسری کال کے 15منٹ بعدجائے وقوعہ پر پہنچے۔ ڈولفن فورس کے جوانوں کی ڈیوٹی مینار پاکستان کے دوسرے گیٹ پر تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے زیادتی کے واقعےکی فوٹیجز میں سے56 افراد کی تصاویر نکال کر نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ویڈیوز کی مدد سے نادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعہ میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题