یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک میں مزید 2 خواتین سے بھی دست درازی

Published on August 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

لاہور(یو این پی) 14 اگست کے روز گریٹر اقبال پارک میں مختلف خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ دنیا نیوز کو ان واقعات کی ویڈیوز موصول ہو گئی ہیں۔ان ویڈیو میں سینکڑوں افراد دو خواتین کو ہراساں کرتے اور دست درازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ خواتین کو بچانے کے لئے کچھ نواجوں کہتے رہے کہ پولیس آگئی ہے بھاگو۔پولیس اور سیکیورٹی کی موجودگی نہ ہونے پر ایک خاتون نے چھڑی سے نوجوانوں کو مارا اور اپنی جان بچائی۔مختلف خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو نے سیکیورٹی کا پول کھول دیا ہے۔ اس سے قبل بھی عائشہ اکرم اور دیگر خواتین کی 14 اگست والے دن ہراساں اور دست درازی کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes