کراچی(یواین پی ) نامور گلوکارہ،اداکارہ و ماڈل مسکان جے قطر میں ہونی والی پاکستانی نیشنل ڈے کی مناسبت سے ہونی والی تقریب میں پرفارم کریں گی یواین پی سے باتیں کرتے ہوئے مسکان جے نے بتایا کہ انڈین اکبر ریسٹورنٹ بحرین اور قطر میں اپنے نئے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر رہا ہے جس میں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرں گی یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ انڈین ریسٹورنٹ کی لانچنگ کے موقع پہ پاکستانی فنکاروں کو مدعو کیا گیا ہے اس تقریب میں میرے علاوہ غلام علی اور طاہر پرویز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے مسکان جے نے مزید کہا کہ پاکستان موسیقی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں بھی پاکستان فنکاروں کی بہت مانگ ہے