گورنر پنجاب کی اہلیہ اوکاڑہ آکر شجرکاری مہم میں حصہ لیں گی میڈم طاہرہ سلطان

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) وزیراعظم پاکستان کی پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پنجاب بھرکے تمام اضلاع میں گرلزگائیڈز 50ہزار سے زائد پودے لگانے کاہدف پورا کررہی ہیں یہ انکشاف پروگرام آفیسر گرلزگائیڈز پنجاب میڈم طاہرہ سلطان نے گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول اوکاڑہ سٹی میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں کی 200 گرلز گائیڈز کے ہمراہ پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور جو کہ گرلز گائیڈز پنجاب کی صدر ہیں وہ عنقریب اوکاڑہ آکر شجرکاری مہم میں حصہ لیں گی۔طاہرہ سلطان نے مزید کہا کہ گرلز گائیڈز پنجاب بھرکے تعلیمی اداروں جن میں سکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں 54000پودے لگاکر قومی فریضہ ادا کریں گی۔طاہرہ سلطان نے کہا کہ گرلز گائیڈز تحریک میں پاکستان کا ایشیاءپیسیفک میں پہلا نمبر ہے۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ گرلزگائیڈ تحریک میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں اور قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی اس تحریک کو ان کی اگلی نسلوں تک پہنچائیں انھوں نے کہاکہ سابق دور میں گرلز گائیڈ کے لیے مری گھوڑا گلی میں کروڑوں روپے لاگت سے گرلز گائیڈ کیمپ سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیاجس میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں سے گرلز گائیڈز اپنے کیمپ لگا کر خدمت خلق کے لئے سیکھی ہوئیں ٹریننگ اور سکلڈ کا عملی مظاہرہ کرتی ہیں جہاں ضلع اوکاڑہ کی گرلز گائیڈز اپنی صلاحیتوں کو منواتی ہوئیں اول پوزیشن حاصل کرتی رہی ہیں جس سے ناصرف ٹرینرز اساتذہ، ان کے تعلیمی ادارے بلکہ ضلع اوکاڑہ کو اعزاز ملا۔انہوں نے کہا کہ کیمپ سائٹ مری میں ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے گرلز گائیڈ کو بہترین تربیت دی جاتی ہے اور ان کی سیکورٹی کا بہترین انتظام ہوتاہے۔مری کیمپ سائٹ کی تربیت یافتہ گرلز گائیڈز عملی زندگی میں ایک ذمہ دار شہری’آئیڈیل ”ماں”اوربہترین معاشرہ تشکیل دینے میں اہم ثابت ہوتی ہیں انھوں نے بتایا کہ مجھے دنیا کے15ممالک میں سفر کرکے گرلز گائیڈ تحریک کے ذریعے پاکستان کی گرلز گائیڈز کا نام روشن کرنے کے مواقع ملے ہیں اور مستقبل قریب میں بھی بیرون ملک گرلز گائیڈز کے مقابلہ جات میں انشاءاللہ شرکت کروں گی۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد اکرام چوہدری نے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں گرلز گائیڈز کی موجودگی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme