فیصل آباد،ترک تمباکو نوشی کلینک کے قیام کی افتتاحی تقریب 24 اگست کو ہوگی

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

وزارت قومی صحت،عالمی ادارہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شرکت کریں گے
فیصل آباد (یو این پی)ٹوبیکو کنٹرول سیل ڈی سی آفس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ”ترک تمباکو نوشی کلینک“کے قیام کی افتتاحی تقریب منگل 24۔ اگست کو 11 بجے دن ڈی ایچ کیوہسپتال میں ہوگی۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر صدیق الحسن کے مطابق ترک تمباکو نوشی کلینک کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزارت قومی صحت،عالمی ادارہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شرکت کریں گے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز وپیرا میڈیکس سٹاف بھی موجود ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کلینک کے قیام کا مقصد نئی نسل کو بچانا اور سگریٹ نوشی کرنے والوں کو عادت سے چھٹکارہ دلانا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes