نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جانبحق، ریسکیو 1122 کا کامیاب آپریشن

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

ٹیکسلا(یواین پی) ڈیم میں نوجوان ڈوب کر جانبحق، ریسکیو 1122 کا کامیاب آپریشن ٹیکسلاخانپور، ترناوا نہر میں 19 سالہ عمر سکنہ ٹیکسلا ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 خانپور کی غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 خانپور کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے نوجوان کی لاش کو نکال کر ٹی ایچ کیو خانپور منتقل کردیا۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے سانس بحالی کیلئے کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے انیس سالہ نوجوان اپنے بھائی کے ساتھ نہر پر نہانے آیا تھا۔ڈوبنے کا واقعہ ترناوا پُل کے نیچے پیش آیا۔نعش ورثاءکے حوالے ٹیکسلا میں جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes