کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8 سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اٹک (یواین پی)شیں باغ،کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8 سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم فوراًموقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 نےتمام لعنشوں کو نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیں باغ مسکین آباد میں 8 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا اور بے ہوش ہوگیا۔ جسے بچانے کے لئے کنویں میں اترنے والے مزید 2 افراد گیس کا شکار ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران رشید کی زیر نگرانی فوراً موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے تینوں افراد کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں افراد کو مردہ قرار دیا ریسکیو اہلکار ذیشان حیدر نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کنویں میں اترا اور تمام افراد کو نکالا۔جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ سفیان علی ولد ساجد علی، 33 سالہ ماجد علی ولد عبدالرحمان اور 70 سالہ گلزار احمد ولد محمد دین شامل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes