کوٹلی؛نادرا آفس کوٹلی میں شہری رلنے لگے، دفتری اوقات میں اضافہ کیا جائے

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

کوٹلی(یو این پی)نادرا آفس کوٹلی میں شہری رلنے لگے ۔نادرا عملہ8بجے دفتر آنے والے شہریوں کو ٹوکن دینے سے انکار کر دیتا ہے۔ٹوکن دفتر ٹائم سے دو گھنٹے پہلے صبح6بجے تقسیم کر دےے جاتے ہیں دور دراز سے آنے والے شہری کام ہوئے بغیرخالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔ نادرا آفس کوٹلی روزانہ 120ٹوکن جاری کرتا ہے۔شہر یوں کو شناختی کارڈ بنوانے کے لےے دفتر کے کئی چکر لگانے پڑتے ہیں۔نادرا آفس کوٹلی کے دفتری اوقات میں اضافہ کیا جائے اور دفتر میں اضافی کسٹمر کاؤنٹرز بنائے جائیں۔شہریوں کا نادرا حکام سے مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق نادرا آفس کوٹلی میں شناختی کارڈ بنوانے کے لےے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ،نادرا آفس خلاف قانون صبح دفتری اوقات سے پہلے ٹوکن تقسیم کر دیتا ہے اور دفتر ٹائم میں آنے والے شہریوں کو ٹوکن دینے سے انکار کر دےا جاتا ہے۔کوٹلی کے دور دراز گاو¿ں نڑالی سے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والی خاتون آمنہ بی بی زوجہ عبدلرؤف نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے کارڈ کی تجدید کے لےے صبح 8بجے دفتر پہنچی تو نادرا آفس کے عملہ نے یہ کہتے ہوئے ٹوکن دینے سے انکار کر دیا کہ 120ٹوکن صبح 6بجے جاری ہو گئے۔اس طرح مجھے واپس گھر بھیج دےا گےا اور متعدد چکر لگانے کے بعد شناختی کارڈ بنوانے میں کامیاب ہو سکی۔کوٹلی کے شہریوں نے نادرا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس کوٹلی کے اوقات کار بڑھائے جائیں یا کسٹمرکاؤنٹرز میں اضافہ کیا جائے تاکہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں سے آنے والے شہریوں کو دقت اور پریشانی سامنا نہ کرنا پڑے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes