پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی، پی سی بی کی تصدیق

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

012 لاہور: (یواین پی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو ملتوی کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بور نے تصدیق کر دی۔یاد رہے کہ پاکستان اورافغانستان کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جانے تھی، اس سیریز کے دوران گرین شرٹس نے افغانستان کی میزبانی میں سیریز کھیلنی تھی۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے جانی تھی۔اس سے قبل ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی میزبان میں ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے اب پاکستان میں ہو گی۔ سری لنکامیں لاک ڈاؤن کےباعث سیریزمنتقل ہوئی، افغانستان کے 14 کھلاڑیوں کو پہلے ہی پاکستان کے ویزے جاری ہو چکے ہیں، سیریز کی میزبانی افغانستان کرے گا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم رواں ہفتے پاکستان پہنچے گی اور میچز کن میدانوں میں ہو گا اس کا اعلان افغانستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کو پیشکش کی تھی اس سیریز کی میزبانی افغانستان ہی کرے اور یہ سیریز متحدہ عرب امارات یا پاکستان میں کروائی جائے جس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے بتایا کہ ہم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کھلاڑیوں کی حالت اور ذہنی صحت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی سیریز تھی جو دو طرفہ کھیلی جانے تھی، اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں ایک دوسرے کیخلاف نبرد آزما ہو چکی ہیں۔حامد شنواری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیریز کے معاملے پر ہمارے ساتھ تعاون کیا، لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر سیریز منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ افغان کرکٹ بورڈ کی درخواست منظور کر لی ہے، اور آئندہ ماہ ہونے والی سیریز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی ، کورونا لاک ڈاؤن اور لاجسٹکس مجبوریاں کے باعث کیا گیا، یہ سیریز اب آئندہ سال ہو گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme