مینار پاکستان واقعہ: بزرگ شہری کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار معطل

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پولیس حکام نے مینار پاکستان واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں بزرگ کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعے میں 71 سالہ بزرگ کی گرفتاری میں غلطی ہوئی، جس نے گرفتار کیا اسے معطل کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشے والے واقعے میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔میڈٰیا سے گفتگو میں بزرگ شہری حاجی وزیر خان کا کہنا تھا کہ میں گھر میں موجود تھا کہ اچانک پولیس والوں کی کال آئی کہ آپ کے زیر استعمال فون چوری کا ہے، ہمیں اس سلسلے میں ملاقات کرنا ہے۔بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس والے میرے گھر آئے اور اپنے ساتھ تھانے لے جا کر مجھے حوالات میں بند کر دیا۔حاجی وزیر خان نے کہا کہ مینار پاکستان میں خاتون کیساتھ جو واقعہ پیش آیا اس وقت میں اپنے گھر میں موجود تھا۔ پولیس والوں کو ہماری عزت کا بھی خیال کرنا چاہیے تھا، بغیر تفتیش کئے مجھے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题