بھرے بازار میں 45سالہ جوان قتل ،ملزمان فرار ،مقدمہ درج

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

ہری پور(یواین پی)45سالہ جوان کو گھاٹ لگائے ملزمان نے بھر ے بازار میں آ تشیں اسلحہ سے قتل دیا قاتل آلہ قتل لہراتے ہوئے موقع سے فرار ،نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ڈاکٹر پلازہ کے قریب فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے کھلابٹ سیکٹر تین کے رہائشی عدیل عباسی ولد سلیم عباسی کو قتل کر دیاملزمان کی فائرنگ سے عدیل عباسی ولد سلیم عباسی موقع پر جانبحق ہو گیاپولیس نے موقع کی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے۔

قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گاایس پی انویسٹی گیشن
عدیل عباسی قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا. ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور، قتل ہونے والے عدیل عباسی کے ورثاءسے ملاقات.تھانہ سٹی کی حدود ڈاکٹر پلازہ کے پاس قتل کا واقع رونما ہواواقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن نے جائے وقوعہ کا دورہ،دوران دورہ جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ افسران پولیس کو مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے. بعدازاں ایس پی انوسٹی گیشن نے ٹرامہ سنٹر ہری پور میں مقتول کے ورثاءسے ملاقات کی اور دکھ کا اظہار کیا اور ان کو یقین دہانی کروائی کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر چھاپہ زنی کررہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا.

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes