ساڑھے تین ماہ بعد ملک میں کورونا کا بڑا وار، 141 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 4199 کیسز رپورٹ ہوئے
اسلام آباد (یواین پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس نے ساڑے تین ماہ کے بعد اتنا بڑا وار کیا جس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 141 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 83 ہزار 742، سندھ میں 4 لاکھ 24 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243، بلوچستان میں 31 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739، اسلام آباد میں 96 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی 141 اموات تقریباً گزشتہ 4 ماہ میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔اس سے قبل ملک میں 3 مئی کو کورونا سے 161 افراد انتقال کرگئے تھے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 97 ہزار 803 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 410 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 5 ہزار 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ کورونا کے 503 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔ ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کی سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ملک میں اب تک 3 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 561 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 605 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes