پاکستان ریلویز نے مسافروں کو ہر ممکن سہولت دینے کیلئے 56 مسافر بوگیاں وصول کرلیں

Published on April 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,323)      No Comments

6
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان ریلویز نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت دینے کیلئے 56 مسافر بوگیاں مکمل تعمیر شدہ یونٹس کے ساتھ وصول کرلیں جنہیں فعال بنا دیا گیا ہے۔ یہ بوگیاں 202 نئے ڈیزائن کی مسافر بوگیوں کی تیاری اور خریداری کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی ہیں۔ باقی ماندہ 146بوگیاں کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ پاکستان ریلویز کے حکام نے اتوار کو یہاں بتایا کہ یہ منصوبہ ستمبر 2014ء تک مکمل ہو جائے گا۔ محکمہ نے ترقیاتی پروگرام کے تحت نئے انجنوں اور مسافر بوگیوں کی خریداری کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ 58انجنوں کی خریداری کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں اور جن میں سے 23انجنوں کی پہلی کھیپ کی وصولی رواں مالی سال کے دوران متوقع ہے جبکہ 35 انجن ستمبر سے دسمبر 2014ء کے دوران موصول ہوں گے۔ مزید براں رسالپور فیکٹری سے 5انجنوں کی خریداری کیلئے ایل سی مرتب کر لی گئی ہے۔ انجنوں کی کٹس اور دیگر سامان آئندہ ماہ تک موصول ہو جائے گا جبکہ تیاری اور سمگلنگ کا کام جون 2015ء تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بھی 75انجنوں کی خریداری پر کام ہو رہا ہے۔ 40پاور وینز کی خریداری کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے جو جولائی سے مارچ کے دوران موصول ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy