کوٹلی ،آوارہ کتوں کی بھرمار،باولے کتوں کے خوف سے شہری پریشان

Published on August 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

جلدی بیماریوں میں مبتلا کتے بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں
کوٹلی(یو این پی)کوٹلی شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار،باولے کتوں کے خوف سے شہری پریشان،جلدی بیماریوں میں مبتلا کتے بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں،کوٹلی آوارہ کتوں کے لشکر سے دوسرا لاڑکانہ بنتا جا رہا ہے۔حکومت کی تبدیلی سے بلدیہ کوٹلی میں صوابدیدی عہدوں پر فائز افسران کی شہری مسائل میں عدم دلچسپی ،شہریوں کا بلدیہ کوٹلی کے ذمہ داران افسران سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے گنجان آباد شہر کوٹلی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچے ،ان کے والدین اور شہر میں خرید و فروخت کے لےے آنے والے لوگ شدید خوف کا شکار ہیں ۔کتوں کی بڑی تعداد جلدی بیماریوں میں مبتلا ہے جو دکانداروں کی دکانوں میں گھس جاتے ہیں۔کوٹلی کے سلطانیہ بازار،مین بازار اور لاری اڈہ میں دن کو آوارہ کتے ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں ۔کوٹلی بلدیہ کے صوابدیدی عہدوں پر فائز سیاسی افسران اپنے گھروں کو جانے کی فکر میں شہر کے مسائل کو بھول گئے ہیں ۔کوٹلی کے عوامی حلقوں نے بلدیہ حکام کوٹلی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لےے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes