ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات

Published on April 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,784)      No Comments

7

لاہور ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،تاہم کشمیر،گلگت بلتستان اور گوجرانوالہ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابراآلودرہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ دو روز کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوامیں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں20،لوئیر دیر، مظفر آباد 14، بالاکوٹ13،مری، راولاکوٹ 09 ،کوہاٹ، مالم جبہ07، ہنزہ05،کاکول،سیدو شریف 04، دیر، چکوال03، بونجی،استوار،چترال،گڑھی ڈوپٹہ،سرگودھا،منڈی بہاؤدین02، دوروش، جوہر آباد، کالام، لاہور،اورمنگلامیں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد44ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو اور سکھر میں43 سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme