خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments


پشاور (یواین پی) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گئے۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹر ظاہر شاہ خیبرٹیچنگ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور خیبر میڈیکل کالج کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔پراونشل ڈاکٹرز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy