محراب پور ،بدنام منشیات فروش خان نوناری تین کلو چرس سمیت گرفتار

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی) محراب پور کے بدنام منشیات فروش خان نوناری کو محراب پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر روہڑی کنال کے قریب کامیاب کاروائی کرکے گرفتار کیا ہے اور ملزم کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ۔درج کرلیا ہے گرفتار ملزم خان نوناری پولیس کو کامریڈ ولایت نوناری پر قاتلانہ حملے میں مطلوب تھا جس کی ایف آئی آر محراب پور تھانے میں درج ہے دوسری طرف منشیات فروش خان نوناری کے خاندان کے افراد نے خان نوناری کی۔گرفتاری پر عیدگاہ چوک پر احتجاج کیا اور سڑک دونوں جانب ٹریفک کے لیے بند کردیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے کورٹ پیشی کے بعد محراب پور پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اگر خان نوناری کو رہا نا کیا تو وہ خاندان سمیت تھانے کا گھیراو کریں گے جبکہ دوسری طرف شہر کی سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں نے منشیات فروش سرغنہ خان نوناری کی گرفتار پر خوشی کا اظہار کیا محراب پور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes