سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں مزید کمی، 244 نئے مریض

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

جدہ (یواین پی زکیر احمد بھٹی ) سعودی عرب میں جمعہ کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 244 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 562 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے مملکت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ جمعے کو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 8 ہزار 520 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ جمعے کو کورونا کے مزید 407 مریض صحت یاب ہوئے جس سے شفایاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 324 ہوگئی۔بیان میں کہا گیا کہ جمعے کو سب سے زیادہ کیسز ریاض ریجن میں 54 سامنے آئے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 46، مشرقی ریجن میں 27، جازان میں 23، عسیر میں 19، مدینہ منورہ 17، قصیم میں 16، نجران میں 13، الجوف اور حدود شمالیہ میں 8،8، حائل میں 7، تبوک میں 4 اور باحہ میں دو کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کو ہو کر 3 ہزار 718 رہ گئی جبکہ نازک کیسز 1020 ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy