پاک فوج نے نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کا عندیہ دے دیا   


کو شائع کی گئی۔ August 28, 2021    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) پاک فوج نے نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کا عندیہ دے دیا، ڈی جی آئی ایس پی کہتے ہیں کہ افغانستان کی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن دیکھنا ہو گا کہ وہاں کیسی حکومت بنتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، انتظار ہے وہاں کیسی حکومت بنتی ہے افغان حکومت سے تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے ہم نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کرنا ہے، افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں، کوئی نہیں جانتا آگے چل کر افغانستان کے حالات کیا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نیافغان اسپیشل فورس کوٹریننگ کی پیشکش کی تھی لیکن ہزاروں افغان کیڈٹس اور آفیسرز بھارت سے ٹریننگ لینے گئے، بھارتی آرمی آفیسرز افغانستان میں آکر بھی ٹریننگ دیتے رہے، صرف چھ افغان کیڈٹ ٹریننگ کے لیے پاکستان آئے، بھارت کا کردار افغانستان میں منفی رہا، افغانستان میں بھارت کی تمام تر سرمایہ کاری کا مقصد افغانوں سے محبت نہیں بلکہ پاکستان کو نقصان پہنچانا تھا، اس سلسلے میں این ڈی ایس پاکستان کے خلاف را کی مدد کرتی رہی لیکن اب افغانستان میں بھارت کا اثر ورسوخ ختم ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog
WordPress Blog