اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، وزیراعظم

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو جانتا ہوں، میں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ترقی کرتے دیکھا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے بہت کم اوورسیز پاکستانیوں سے فائدہ اٹھایا، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں کسی نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود پر توجہ نہیں دی، حکومت اوورسیزپاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیداکررہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes