چکوترے کا روزانہ استعمال دل کی بہت سی بیماریوں کو قابو میں رکھتا ہے طبی ماہرین

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چکوترہ ایک انتہائی اہم اور بے حد مفید اور مزیدار پھل ہے جسے میڈیکل سائنس اپنی تحقیقات کے بعد بہت سی بیماریوں کے لیے شفا قرار دے چُکی ہے جن میں دل، شوگر اور موٹاپے کی بیماریاں سر فہرست ہیں چکوترہ توانائی سے بھر پُور اور کم کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے چکوترے کا شُمار اُن چند پھلوں میں ہوتا ہے جو ہائی نیوٹریشن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی کم کیلوریز کے حامل ہوتے ہیں، ایک درمیانے سائز کے آدھے چکوترے میں 52 کیلوریز، 13 گرام کاربز، 1 گرام پروٹین، 2 گرام فائبر، وٹامن اے اور سی کی بڑی مقدار کے علاوہ پوٹاشیم 5 فیصد، تھیامین 4 فیصد، فولیٹ 4 فیصد اور مگنیشیم 3 فیصد ہوتا ہے جو اسے غذائیت سے بھر پور بنا دیتے ہیںقوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے چکوترے کا ریگولر استعمال بیماریوں کے خلاف ہماری جسم کی قوت مدافعت کو چٹان جیسا کر دیتا ہے وٹامن سی ہمارے جسم کو وائرل کولڈ جیسی بیماری سے بچاتا ہے اور چکوترے میں شامل دیگر وٹامن خاص طور وٹامن اے ہمارے ایمیون سسٹم کو بہتر بناتا ہے۔چکوترے میں وٹامن بی، زنک، کاپر اور آئرن کی بھی تھوڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو ہماری جلد کو جہاں خوبصورت بنانے میں مدد کرتی ہے وہاں جلد پر ایک فائل وال کا کام کرتی ہے اور اسے انفیکشن سے بچاتی ہے۔چکوترہ بھوک کو قابو میں رکھتا ہے چکوترے میں ڈائٹری فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہے اوردرمیانے سائز کے آدھے چکوترے میں 2 گرام فائبر ہماری بھوک کو ختم کرتی ہے اور معدے کو جلد خالی نہیں ہونے دیتی چنانچہ ہمارا جسم مزید کیلوریز کی ڈیمانڈ نہیں کرتا۔چکوترہ وزن کم کرتا ہےچکوترے میں وزن کم کرنے والی بہت سی خوبیاں شامل ہیں خاص طورپر فائبر جو ہمارا پیٹ بھرا رکھتی ہے جس سے بھوک کم لگتی ہے اور جسم کی چربی کو پگھلنے کا موقع ملتا ہے کھانے سے پہلے آدھا چکوترہ کھانے والے افراد کا وزن چکوترہ نہ کھانے والے افراد کے وزن کی نسبت تیزی سے کم ہوتا ہے اور یہ خاص طور پر پیٹ کی چربی کو رگڑ کر رکھ دیتا ہے۔ چکوترہ ذیابطیس میں انتہائی مفید ہے چکوترہ دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے چکوترے کا روزانہ استعمال دل کی بہت سی بیماریوں کو قابو میں رکھتا ہے اور انہیں پیدا نہیں ہونے دیتا چکوترہ کولیسٹرال اور ہائی بلڈ پریشر کو درست رکھتا ہے جو دل کی بیماری پیدا کرنے کے سب سے بڑے سبب ہیںچکوترے میں شامل پوٹاشیم ایک ایسا منرل ہے جو دل کو فعال کام کرنے میں انتہائی مدد گار ہے اور چکوترے میں شامل فائبر کولیسٹرال اور ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے اور یہ ذیابطیس کو بھی قابو میں رکھتی ہے جو دل کی بہت سے بیماریوں کا سبب ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes