سعودی ائیرلائن پر صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو اندرون ملک سفرکی اجازت

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

مدینہ (یواین پی/زکیر احمد بھٹی )سعودی عرب کی سرکاری ائرلائن سعودیہ ائیرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر سے قومی ہوا باز کمپنی کی اندرون ملک پروازوں پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے سفر پر پابندی لگا دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے بیان میں کہاگیاکہ سعودیہ ائرلائن کے جہازوں میں صرف انہی لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکسین کی دو ٹیکے لگوائے ہیں۔بیان میں مزیدوضاحت کی گئی 12 سال سے کم عمر بچے اور ایسے افراد جو صحت کی بنا پر ویکسین نہیں لگوا سکتے وہ اس شرط سے مبرا ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog