شفافیت اور میرٹ کے کلچر کے ذریعے لوگوں کا عتماد حاصل کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on August 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے انقلاب برپا کیا گیا ہے
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے بھر پور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے شفافیت اور میرٹ کے کلچر کے ذریعے لوگوں کا عتماد حاصل کیا گیا ہے اور پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے انقلاب برپا کیا گیا ہے وہ شعبے جن کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ان پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے سماج سدھار کے ان تمام مراحل میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلشنز پنجاب اور ضلع میں ان کے دفاتر ،افسران و عملہ نے جس انداز میں معلومات لوگوں تک پہنچائی ہیں اور انہیں آگاہی دی ہے وہ لائق تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم سمیت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،خدمت آپ کی دہلیز پرپروگرام سمیت تمام سرکاری محکموں کی کار کردگی کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں اجاگر کرنے کے اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم، انسداد کرونا مہم ،ویکسئین لگوانے کے ترغیبی پیغامات کی ترسیل ، تمام قومی تہواروں کی کوریج سمیت ضلع کی سطح پر محکموں کی کار کردگی اور ضلع میں آنے والے وزراء،وی آئی پیز کی کوریج کے انتظامات ہمیشہ مثالی رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی محکمہ اطلاعات سوشل میڈیا پر بھی ضلع کی تشہیری کوریض کے ذریعے لوگوں تک حکومتی اقدامات ،پالیسیاں اور ا ن کے فوائد پہنچا رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题