پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments


راولپنڈی: (یواین پی) باجوڑ ڈسٹرکٹ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں پاک فوج کے دو جوان وطن کی خاطر شہید ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے افغان سرزمین سے حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بین الاقوامی بارڈر پر قائم پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔پاک فوج نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں سپاہی جمال اور سپاہی ایاز شامل ہیں۔ 28 سالہ شہید سپاہی جمال مردان جبکہ 21 سالہ شہید سپاہی ایاز چترال کے رہائشی تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme