محنت کشوں کی بس الٹنے سے ایک محنت کش جان بحق ،15افراد شدید زخمی

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

رائیونڈ (یواین پی) انڈسٹیریل سندر اسٹیٹ کی سٹائل ٹکس ٹائل ملز کے محنت کشوں کی بس الٹ جانے سے ایک محنت کش جان بحق جبکہ 15افراد شدید زخمی ریسکیو1122نے زخمیوں کو شریف سٹی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، بتایا گیا ہے کی آج صبح حسب معمول بس مسافروں کو لیکر سندر اسٹیٹ کے حدود میں داخل ہوئی تو ایک تیز رفتار ٹرک سے بچاتے ہوہے محنت کشوں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک محنت کش موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ 15کے قریب شدید زخمی ہونے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی گاڑٰیوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرتے ہوئے شریف میڈیکل کمپلیس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes