جرائم پیشہ اور شرپسند عناصروں کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ڈی پی او مانسہرہ

Published on September 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

مانسہرہ (یواین پی)موجود سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ضلع مانسہرہ میں جاری تمام چائنیز پروجیکٹ و سی پیک کی سکیورٹی کومزید بہتر بنایا جائے ڈی پی او مانسہرہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر کی صدارت میں ڈی پی او آفس میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی ٹریفک سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلئیے مناسب ہدایات جاری کی گئےںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو تیز کرنے اور چادر و چاردیواری کے تقدس کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت۔ضلع میں منی اڈوں اور تجاوزات کے خاتمے، کم عمر ڈرائیوروں، پھٹے سلنسرز، کالے شیشے والی گاڑیوں، پریشر ہارنز اور فینسی نمبر پلیٹس کےخلاف سخت قانونی کارواءعمل میں لانے کےلئیے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت جاری۔سکول کالجز، یونیورسٹیز، بینک،منی چینجرز، ضلع میں جاری چائنیز پروجیکٹ اورحساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات عملے کو سکیورٹی کے حوالے سے وقتا فوقتا مناسب ہدایات بھی دی جائیں۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ آصف بہادر نے دوران کرائم میٹنگ تمام ڈی۔ایس۔پیز اور ایس۔ایچ۔اوز کو ہدایات جاری کی کہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور انکی گرفتاری کےلئیے انکے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارے جائیں۔نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے ٹیم کی مدد سے منشیات کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد اور کارلفٹر گروہ کے خلاف منظم کاروائیاں عمل میں لاءجائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لانے کے لئیے اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں گشت اور بیٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد کو جرم کرنے کا موقع نہ ملے۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ آصف بہادر کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور پررہائش پذیر کرایہ داروں اور مالک مکانات کےخلاف کاروائیاں کی جائیں۔ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے کارواءانسدادی و مشتبہ گان کی گرفتاری عمل میں لائے جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes