نو ویکسین،نو ٹکٹ پاکستان ریلوے نے فیصلہ کرلیا

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان ریلوے نے ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، 15ستمبر 2021 کے بعد کرونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں 15 ستمبر2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر2021 تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی، مسافروں کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی، اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہوگیا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی ہوگی، کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنوں کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جب کہ ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن عملہ کو 15 ستمبر2021 تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانا ضروری ہے۔ادھر پنجاب بھر میں ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہریوں کے لیے نو ویکسینیشن نو سروس کا فارمولا نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہریوں کے لیے مزید پابندیاں عائد کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes