ضلع کوہستان کے علاقے چوڑ ماہلی کے مقام پر مسلح گروپ کا حملہ،سینکڑوں مویشی ہلاک

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی)ضلع کوہستان کے علاقے چوڑ ماہلی کے مقام پر مسلح گروپ نے حملہ کر کے سینکڑوں مویشیوں کو ہلاک،درجنوں کو زخمی اور پانچ سو سے زائد مال مویشی اٹھا کر لے گئے،حملہ آور گروہ متاثرہ افراد کا لائسنس دار اسلحہ بھی اٹھا کر لے گئے،متاثرہ افراد کی اطلاع پر تھانہ کولئی میں نامزد اسی سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ بامسلح ڈکیت گروہ کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او کولئی محمد سلیمان خان نے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،تفصیل وواقعات کے مطابق ضلع کوہستان کے علاقے چوڑ ماہلی کے مقام پر دو گروپوں کے مابین ایک عرصہ سے تنازعہ چلا آ رہا تھا،ماہلی پر مقیم گوجر برادری پہلے ہی اپنے تحفظات ظاہر کر چکی تھی جس پر مقامی عمائدین نے ایک مخصوص کوہستانی گروہ کے افراد کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھے تاہم گزشتہ رات مسلح ایک سو قریب افراد نے گوجر برادری پر حملہ کر کے انہیں زدو کوب کیا اور اسلحہ کے زور پر سینکڑوں مویشیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک اور 513مویشی جن میں بھیڑ،بکریاں اور دنبے وغیرہ شامل ہیں اٹھا کر لے گئے،متاثرہ افراد نے تھانہ کولئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے متعلق بتایا کہ انہیں شدید زدو کوب کیا گیا اوران کا لائسنس دار اسلحہ بھی مسلح افراد اٹھا کر لے گئے ہیں متاثرہ افراد کی نشاندہی پر اسی سے زائد نامزد ملزمان کیخلاف زیر دفعات 382/429/506/148/149کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،ڈی پی او کوہستان محمد سلیمان خان نے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر مسلح گروہ کی گرفتاریوں کیلئے چھاپہ زنی شروع کر دی ہے،پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes