استنبول کے فلمی میلےآئی ایف اے میں ”ان ماسکنگ“ نے ”بہترین فلم“ کا ایوارڈاپنے نام کرلیا

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments


فلم ان ماسکنگ کے مرکزی اداکاروں میں دانش وکیل، علی ایلوینس اور طلال فرحت شامل ہیں
کراچی (یواین پی)مختصر دورانیے پر مبنی فلم ”ان ماسکنگ“ نے ترکی کے فلمی میلے”استنبول فلم ایوارڈزآئی ایف اے“ کی کیٹیگری ”بیسٹ فاران فلم ایورڈز “میں ”بہترین فلم“ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے”استنبول فلم ایوارڈز(آئی ایف اے)“ میں جہاں دوسرے ممالک نے فلمی میلے میں اپنی اپنی فلمیں بھیجیں وہیں پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان کی کورونا ویکسین پربنائی ہوئی مختصر دورانیے پر فلم ”ان ماسکنگ“ کو مقابلے میں شامل کیا گیا اور یوں ”ان ماسکنگ“ نے اس بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف اے) میں بہترین مختصر دورانیے پرفلم بنانے پربہترین فلم کاایوراڈ جیت کر پاکستان کے نام کو دنیا بھر میں مزید بلند کردیا، فلم کے مرکزی اداکاروں میں دانش وکیل، علی ایلوینس اور طلال فرحت شامل ہیں، مختصر دورانیے پر مبنی فلم ”ان ماسکنگ“ کا دورانیہ ا پندرہ منٹ ہے اور یہ فلم ایک ایسے پس منظر کی نشاندہی کرتی ہے جو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین آنے کے بعد ایک نعمت کے تناظر میں لوگوں کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آتی ہے، تاہم سوشل میڈیا پربے بنیاد پروپیگینڈہ لوگوں کو اس مفت سہولت سے فائدہ پہنچانے میں کافی حد تک حائل ہے، فلم میں ایسے منفی افواہوں کی تردید کی گئی ہے جو لوگوں کو ویکسین سینٹر جانے میں رکاوٹ کا باعث ہے، بین الاقوامی دلچسپی کے اس موضوع پر لاتعداد دستاویزی فلمیں موجود ہیں مگر”ان ماسکنگ“ پہلی ”تخیلاتی فکشن“ فلم ہے جو کہ ڈرامائی انداز میں پیش کی گئی ہے جس کا پیغام کووڈ۹۱ کے ٹیکے لگانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ”ان ماسکنگ“ کی آفیشل سلیکشن سے دنیا میں پیغام یہ دیا گیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ اس مہلک وباس سے لڑنے کے لیے برسرپیکار ہے اور مہلک وبا سے لڑنے میں ویکسینیشن کا عمل حکومت کی سنجیدہ کاوش کے باعث تیزی سے جاری ہے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔واضح رہے ”ان ماسکنگ“ وینس شارٹ لاس اینجلس امریکہ میں ہونے والے مختصر فلموں کے مقابلے کی دوڑمیں بھی شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes